ابنا: لندن سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالعوام نے آج اسکاٹ لینڈ میں آزادی کے سلسلے میں ریفرنڈم کے انعقاد کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گيا ہے کہ اگر اسکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے اس ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیا تو اس سے برطانیہ کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی آزادی مختلف میدانوں میں برطانیہ کے بین الاقوامی اثرورسوخ میں کمی کا باعث بنے گی۔
واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے بارے میں ریفرنڈم اٹھارہ ستمبر دو ہزار چودہ کو منعقد ہو گا۔ اسکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے اگر اس ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیا تو مارچ دو ہزار سولہ سے اسکاٹ لینڈ ایک آزاد ملک بن جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲